لاہور : (دنیا نیوز ) پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج دوبارہ ہوگا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر سبطین خان کی زیر صدارت پرائیویٹ ممبر ڈے کے طور پر آج دوپہر دو بجے ہوگا۔
اجلاس میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے اقدام کے خلاف قرارداد ایوان میں لائے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ گورنر پنجاب نے چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ڈی نو ٹیفائی کردیا ہے جبکہ چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے گورنر کے اس اقدام کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔