لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی، 26 دسمبر تک ملتوی ہونے والا اجلاس اب 11 جنوری کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس 26 دسمبر تک ملتوی کیا گیا تھا لیکن 11 جنوری کو وزیر اعلیٰ کیس کی لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ سماعت کے پیش نظر 11 جنوری کو ہی دوبارہ اسمبلی اجلاس بلا لیا گیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔