لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے 11 جنوری کو اسمبلی اجلاس بلانے کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی نے بیرون ملک گئے اپنے اراکین اسمبلی کو واپس پہنچنے کی ہدایت کر دی۔
ایم پی اے شمسا علی جو کہ دبئی میں موجود ہیں وہ 11 جنوری سے پہلے واپس پہنچیں گی، ایم پی اے وسیم خان بادوزوئی برطانیہ سے واپس آئیں گے، نیاز گشکوری عمرہ کرنے گئے تھے، وہ بھی 11 جنوری تک واپس پہنچیں گے۔
پی ٹی آئی کے مطابق بعض اراکین اسمبلی جو بیرون ملک موجود تھے وہ واپس پہنچ گئے ہیں، لیاقت بدر اور حامد یار ہراج بھی ملک میں موجود ہیں، مسلم لیگ ق کی بسمہ چودھری کو بھی واپسی کی ہدایت کر دی گئی۔