آصف زرداری اپنا دورہ لاہور مکمل کرنے کے بعد کراچی روانہ ہو گئے

Published On 24 December,2022 06:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری لاہور کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کراچی روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے کراچی گئے، دورہ لاہور کے دوران سابق صدر نے 3 ملاقاتیں چودھری شجاعت جبکہ ایک ملاقات وزیر اعظم شہباز شریف سے کی۔

پنجاب کی صورتحال کی وجہ سے سابق صدر آصف زرداری 7 روز تک لاہور میں قیام پذیر رہے اس دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتوں میں انہوں نے سیاسی مشورے بھی دئیے۔