پاکستانی تاریخ میں بار بار مقبول لیڈروں کو قتل کر کے راستے سے ہٹایا گیا، اسد عمر

Published On 27 December,2022 12:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان کی تاریخ میں بار بار مقبول عوامی لیڈروں کو قتل کر کے راستے سے ہٹا دیا گیا۔

عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ 27 دسمبر 2007ء پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن تھا، بدقسمتی سے پاکستان کی تاریخ میں بار بار مقبول عوامی لیڈروں کو قتل کر کے راستے سے ہٹایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لیاقت علی سے لے کر بے نظیر بھٹو تک مقبول عوامی لیڈروں کے قتل کا سلسلہ جاری رہا ہے، اللہ نے عمران خان کو زندگی دی ورنہ اس تاریک باب میں اضافے کا پورا منصوبہ تھا۔