اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں 26 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 488 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 26 مریضوں میں وباء کی تشخیص ہوئی ہے۔
این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.75 فیصد رہی ہے۔
COVID-19 Statistics 28 December 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) December 28, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 3,488
Positive Cases: 26
Positivity %: 0.75%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 14
عالمی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں عالمی وباء سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ ابھی بھی 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔