ٹیکنوکریٹ کے تجربے ہو چکے، موجودہ حکومت کو چلنا چاہیے: محمد زبیر

Published On 29 December,2022 08:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ کے تجربے پہلے ہو چکے ہیں، موجودہ حکومت کو چلتے رہنا چاہیے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’آن دی فرنٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ مہنگائی ہے، اس سے انکار نہیں کر سکتے، مہنگائی ہوگی توعوام مایوس ہوں گے، جب ہم نے حکومت سنبھالی تو آئی ایم ایف پروگرام چل رہا تھا، آئی ایم ایف پروگرام کا مطلب مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے بعد ہماری پارٹی میں مختلف آراء تھی، وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکنوکریٹ کا کوئی ذکرنہیں کیا، ٹیکنوکریٹ کے تجربے پہلے ہو چکے ہیں، موجودہ حکومت کو چلنا چاہیے۔