اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ریاست رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے گھنٹوں غوروخوض کے بعد اہم فیصلے کیے، این ایس سی اجلاس میں دو بڑے فیصلے بھی ہوئے ہیں۔
NSC took some major decisions yesterday after hours-long deliberations. Two of them stand out: State of Pakistan will adopt zero tolerance policy for terrorists challenging its writ. Peace is non-negotiable. Two, economic roadmap will revive economy & provide relief to the people
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 3, 2023
شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاست رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی، ملک میں امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اپنی ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ اقتصادی روڈ میپ معیشت کی بحالی کیساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرے گا۔