اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کے وار نہ تھم سکے، مزید 22 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 2 افراد جان کی بازی بھی ہار گئے ہیں۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 126 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 22 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
COVID-19 Statistics 04 January 2023
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) January 4, 2023
Total Tests in Last 24 Hours: 5,126
Positive Cases: 22
Positivity %: 0.43%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 14
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.43 فیصد رہی ہے جبکہ 2 مریض موت کے منہ میں بھی چلے گئے ہیں۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ابھی بھی 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔