اسلام آباد: (دنیا نیوز) صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کے لئے سپیشل جے آئی ٹی کے بیرون ملک جانے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔
ذرائع کے مطابق سپیشل جے آئی ٹی کے لئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی گئی جس کے بعد اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ٹیم کے لئے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔
سپیشل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کینیا حکام سے رابطے میں ہے، سپیشل جے آئی ٹی جلد کینیا کا دورہ کرے گی، دورے میں تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔
سپیشل جے آئی ٹی کینیا میں بیانات قلمبند کرے گی جبکہ دفتر خارجہ کی جانب سے معاملے پر معاونت فراہم کی جائے گی۔