اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کو انٹراپارٹی انتخابات کرانے کیلئے ایک ہفتے کی حتمی مہلت دے دی۔
سیاسی جماعتوں کے انٹر پارٹی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کو پارٹی انتخابات کرانے کیلئے ایک ہفتے کی حتمی مہلت دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر مقررہ مدت میں انتخابات نہ ہوئے تو پارٹی سے انتخابی نشان واپس لے لیا جائے گا۔
چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ جو پارٹی الیکشن نہیں کراسکتی وہ عام انتخابات کیا کرائے گی۔