کراچی: (دنیا نیوز) استعفے سے خالی ہونے والی اپنی سینیٹ نشست پر دوبارہ انتخاب کیلئے فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔
فیصل واوڈا سندھ میں اپنی خالی سینیٹ کی نشست پر دوبارہ انتخاب لڑ رہے ہیں جس کیلئے انہوں نے کاغذات نامزدگی بھی حاصل کر لیے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو بھی اس نشست سے دوبارہ کاغذات جمع کروائیں گے۔
کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک حاصل کیے جا سکتے ہیں، واضح رہے یہ نشست سپریم کورٹ کے حکم پر فیصل واوڈا کے استعفے سے خالی ہوئی تھی، اس پر الیکشن کالعدم قرار دیا گیا تھا اسی نشست پر نثارکھوڑو بھی سینیٹر رہ چکے ہیں۔