سال 2022 میں نیب کو مجموعی طور پر 7 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں

Published On 06 January,2023 11:51 am

لاہور: (ویب ڈیسک) نیب نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، نیب کو مجموعی طور پر 2022 کے دوران 7 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔

نیب رپورٹ کے مطابق سال 2022 کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) کو بدعنوانی اور بدعنوانی کے طریقوں، عوامی پیسے کے غلط استعمال، غبن، عوام کو بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی، زرائع آمدن سے زائد اثاثہ جات اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق مجموعی طور پر 7ہزار 744 شکایات موصول ہوئیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نیب کے سکھر آفس میں سب سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں جن کی تعداد 3 ہزار 570 رہی اس کے بعد راولپنڈی میں 1 ہزار 547 جبکہ کراچی میں 1 ہزار 871 شکایات موصول ہوئیں۔

قومی احتساب بیورو کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نیب لاہور کو 513 شکایات، ملتان کو 126، کے پی میں 64 اور بلوچستان ریجن کو 53 شکایات ملیں۔
 

Advertisement