کالام اور ملحقہ علاقوں میں شدید برفباری، موسم انتہائی سرد ہو گیا

Published On 07 January,2023 11:13 pm

سوات: (دنیا نیوز) کالام اور اس سے ملحقہ علاقوں میں شدید برفباری شروع ہو گئی جس سے موسم انتہائی سرد ہو گیا۔

کالام، مہوڈنڈ کے علاوہ کالام سٹی میں شدید برف باری جاری ہے، برف باری سے موسم انتہائی سرد ہو گیا موسم سے جہاں ایک طرف سیاح لطف اندوز ہو رہے ہیں تو دوسری طرف راستے بند ہونے سے مشکلات میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کو برفباری کے دوران محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔