ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے پاکستان میں اعلان کردہ 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مزید بڑھانے پر غور شروع کر دیا۔
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کو پاکستان سینٹرل بینک میں جمع کروائی گئی 5 ارب ڈالر کی رقم بڑھانے پر جائزہ لینے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔
سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ دسمبر 2022 میں اسٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کی رقم 5 ارب ڈالر کر دی گئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان حالیہ روابط کے تناظر میں یہ اعلان سامنے آیا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔
#BREAKING: Crown Prince Mohammed bin Salman directs to study increasing #Saudi investment in #Pakistan to $10 billion pic.twitter.com/GI3f6alOz1
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) January 9, 2023