ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط میں انویسٹی گیشن شعبے کے سربراہ ٹریفک حادثے میں بیٹی سمیت جاں بحق ہو گئے۔
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ بریگیڈیئر احمد الزہرانی اپنی بیٹی کے ساتھ گاڑی میں جا رہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آگیا جس کی وجہ سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
خمیس مشیط کے کمشنرخالد بن مشیط اور تمام سرکاری اداروں نے انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ بریگیڈیئر احمد الزہرانی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی وفات پر گہرا دکھ اور صدمہ ہوا ہے۔