کار سرکار میں مداخلت کا کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

Published On 10 January,2023 11:28 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی احتجاج اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی سماعت کی ، دوران سماعت عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی۔

Advertisement