لاہور: (دنیا نیوز) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا اہم اجلاس ہوا، کپتان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی کو سراہا۔
عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے ڈویژنل کوارڈینیٹرز نے شرکت کی، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی، فواد چودھری بھی اجلاس میں موجود تھے۔
اجلاس میں چئیرمین تحریک انصاف کو اسمبلی میں پارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی کہ گزشتہ روز حکومتی بنچز نے 21 بل پاس کرا کر اپوزیشن کو ایک بار پھر اسمبلی میں شکست دی۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی کو سراہا۔