کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کراچی میں مکمل طور پر بجلی سے چلنے والی پہلی جدید الیکٹرک پبلک بس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سندھ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے پہلے روٹ کا اعلان کر دیا، بس ٹینٹ ہاؤس سے روانہ ہو کر براستہ ماڈل کالونی، بلوچ کالونی سے سی ویو پہنچے گی۔
ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں 50 بسیں چلائی جائیں گی، آہستہ آہستہ ان کی تعداد میں مزید اضافہ کرتے رہیں گے۔