اسلام آباد: (دنیا نیوز) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو کراچی پہنچنے کی ہدایت کر دی۔
سندھ میں 15 جنوری سے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ شروع ہو رہا ہے جس کی نگرانی کیلئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کو کراچی پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن انتخابات کے دوران کراچی میں موجود رہیں گے اور 15 جنوری کو ہونے والی ووٹنگ کے تمام تر عمل کی مانیٹرنگ کریں گے۔