کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان، پی ایس پی اور فاروق ستار کل الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کریں گے۔
فاروق ستار، ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی کے کارکن الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر کے باہر احتجاج کیلئے جمع ہوں گے، اس حوالے سے ایم کیو ایم قیادت، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار نے اپنے کارکنوں کو احتجاج میں پہنچنے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں حلقہ بندیوں کیخلاف متحدہ، پی ایس پی اور فاروق ستار کا احتجاج پر اتفاق
واضح رہے کہ گزشتہ روز5 سال بعد پہلی مرتبہ پی ایس پی، ایم کیو ایم قیادت اور فاروق ستار کا مشترکہ اجلاس ہوا تھا جس میں کراچی کی حلقہ بندیوں کے خلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا تھا۔