اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کو کراچی پہنچنے کی ہدایت دے دی۔
15جنوری کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد میں پولنگ ہوگی جس کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔
اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو کراچی پہچنے کی ہدایت کردی جبکہ الیکشن کمشنر سندھ نے سکیورٹی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے آئی جی سندھ کو خط بھی لکھا ہے۔
15 جنوری کو کراچی ڈویژن کے7 اضلاع کے 25 ٹاؤنز میں انتخابات ہوں گے اور 25 ٹاؤن کے 246 یوسیزکے 984 وارڈز پر ووٹنگ ہو گی۔
کراچی کے ضلع وسطی کے 360،کورنگی کے 318،جنوبی کے224، غربی کے111، ملیر کے 119 اور کیماڑی کے 164 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں جب کہ رینجرز کوئیک ریسپانس فورس کےطورپرعلاقوں میں موجود رہے گی۔