اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قومی ہیروز کی یاد میں تعمیر کیے گئے واحۃ الكرامۃ کا دورہ کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال ایگزیکٹو ڈائریکٹر، مارٹرز فیملیز افیئر آفس خلیفہ بن تہنون نے کیا، وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کی پروقار تقریب میں شرکت کی، شہباز شریف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
وزیراعظم نے واحۃ الكرامۃ کا تفصیلی دورہ بھی کیا، اس موقع پر شہباز شریف کو یادگار کے بارے میں بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے یادگار کی مہمانوں کی کتاب میں اپنے خیالات قلمبند کیے۔
واضح رہے کہ واحۃ الكرامۃ ابوظہبی میں ایک قومی اور ثقافتی نشان ہے واحة الكرامة یو اے ای کے شہداء کے بہادری اور دفاع میں قربانیوں کی یاد میں قائم کیا گیا تھا۔