لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان پنجاب حکومت اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اب ہم سڑکوں پر عوام کے درمیان ہوں گے اور فیصلے صرف عوام کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے لکھا کہ عوام نے بہت مشکلات برداشت کر لیں اور اب ان کو حل کرنے کا وقت ہے، تحریک انصاف ان اسمبلیوں کا حصہ نہیں رہ سکتی جہاں عوام کی مدد نہ ہوسکے۔
اب ہم سڑکوں پر عوام کے بیچ ہوں گے اور فیصلے صرف عوام کرے گی. عوام نے بہت مشکلات برداشت کر لی اور اب ان کو حل کرنے کا وقت ہے
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 13, 2023
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ بات ناقابل برداشت ہے کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے باعث لاکھوں لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں، چودھری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی نے اپنا عہد پورا کیا جس پر وہ داد کے مستحق ہیں۔