نواز کا شہبازشریف سے رابطہ ، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published On 13 January,2023 11:14 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کی سیاسی صورتحال بارے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان  ٹیلی فونک رابطے میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

رابطے میں اسمبلی تحلیل ہونے پر ممکنہ پیدا ہونیوالی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ،  وزیراعظم شہبازشریف گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کو کچھ اہم ہدایات دیں گے اگر مارچ یا اپریل میں عام انتخابات ہوں تو ن لیگ کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ اور کتنی پوزیشن مضبوط بنائی جاسکتی ہے؟ ان تمام پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی گئی تھی ۔

دوسری جانب بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے لیے وزیر اعلیٰ دو دن بعد ایڈوائز گورنر کو بھیجیں گے ۔

Advertisement