اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، جان لیوا وائرس سے مزید 1 مریض لقمہ اجل بن گیا ہے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 267 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.37 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
COVID-19 Statistics 14 January 2023
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) January 14, 2023
Total Tests in Last 24 Hours: 4,267
Positive Cases: 16
Positivity %: 0.37%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 16
این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں مہلک وائرس میں مبتلا 16 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔