لاہور (دنیا نیوز) کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں جاں لیوا وائرس سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 3 ہزار 399 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 17 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ موذی مرض سے متاثرہ 20 مریضوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔
COVID-19 Statistics 09 January 2023
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) January 9, 2023
Total Tests in Last 24 Hours: 3,399
Positive Cases: 17
Positivity %: 0.50%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 20
این آئی ایچ رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.50 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک مریض جاں بحق ہو گیا ہے۔