ویکسی نیشن کا معاملہ ، نوواک جوکووچ کو ایک بار پھرٹورنامنٹ سے روک دیا گیا

Published On 06 January,2023 01:07 pm

نیویارک : (ویب ڈیسک ) سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ ایک بار پھر کوویڈ ویکسی نیشن نہ کروانے پر ٹینس ٹورنامنٹس میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نواک جوکووچ انڈیانا ویلس اور میامی میں ماسٹرز 1000 ایونٹس نہیں کھیل سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق 35 سالہ نواک جوکووچ نے ابھی تک ویکسی نیشن نہیں کروائی ہے جبکہ امریکا میں ویکسی نیشن کا ثبوت دینا لازمی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے غیرملکیوں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں توسیع کردی ہے اور اب 10 اپریل تک غیر ملکیوں کے لیے ویکسی نیشن لگوانے کا ثبوت دینا لازمی ہے۔

ٹینس ایونٹس 6 اور 20 مارچ کو شروع ہوں گے اور نواک جوکووچ مسلسل دوسرے برس ایونٹس میں شریک نہیں ہوسکیں گے ۔

خیال رہے کہ جوکووچ کو جنوری 2022 میں کوویڈ 19 ویکسینٹیڈ نہ ہونے کی وجہ سے حراست میں لے کر ملک سے واپس بھیج دیا گیا تھا، تاہم ان پر ویزے کے لیے عائد تین سال کی پابندی ختم کردی گئی اور وہ 2023 کے آسٹریلین اوپن میں حصہ لے رہےہیں ۔

واضح رہے کہ نوواک جوکووچ اس وقت رافیل نڈال کے 22 گرینڈ سلیم ریکارڈ سے صرف ایک ٹائٹل پیچھے ہیں ۔
 

Advertisement