اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 085 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 085 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 11 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
COVID-19 Statistics 16 January 2023
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) January 16, 2023
Total Tests in Last 24 Hours: 3,085
Positive Cases: 11
Positivity %: 0.36%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 14
اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.36 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔