پنجاب میں انتخابات: الیکشن کمیشن کا ڈی آر اوز، آر اوزعدلیہ سے لینے کا فیصلہ

Published On 17 January,2023 09:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز، آر اوز عدلیہ سے لینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ماتحت عدلیہ کی فراہمی کے لئے سپریم کورٹ کو درخواست دے دی، چیف الیکشن کمشنر نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات میں درخواست کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے، ماتحت عدلیہ کی فراہمی کے بعد الیکشن کمیشن آر اوز، ڈی آر اوز تعینات کرے گا۔

بتایا گیا ہے کہ ماتحت عدلیہ کی عدم فراہمی پر الیکشن کمیشن بیورو کریسی سے آر اوز، ڈی آر اوز تعینات کرے گا۔
 

Advertisement