اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبورہوجائے گی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ کہ اس وقت دو مہینے بھی بہت دور لگ رہے ہیں، میری پیشگوئی ہے کہ جو بھی ہوجائے یہ حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبور ہوجائے گی، یہ حکومت آکشن سے آئی ہے الیکشن سے نہیں۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے پرویز الٰہی پر پورا زور لگایا کہ وہ ن لیگ کے وزیر اعلیٰ بن جائیں یا وزارت اعلیٰ نہ چھوڑیں مگر انہوں نے ہم سے وفاداری نبھائی، ہمیں وفاداری واپس دینا تھی اور وہ اس طرح ہے کہ وہ پی ٹی آئی میں ضم ہوجائیں اور ہماری پارٹی کا حصہ بن جائیں۔
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ اس وقت نئے آرمی چیف کے ساتھ کوئی ریلیشن شپ نہیں ہے۔