لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جیسے ہی سابق وزیراعظم عمران خان صحت یاب ہوں گے ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کراچی بلدیاتی انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر جو ڈاکہ ڈالا گیا اس کی مثال نہیں ملتی، ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کرنے کے باوجود امپورٹڈ ٹولے میں شرمندگی کے کوئی آثار نہیں۔
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 19, 2023
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے نے پاکستان کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے، ہماری برآمدات 22 فیصد اور ترسیلات زر 20 فیصد کم ہو چکی ہیں، ملک شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج 11 بجے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین اور جمشید اقبال چیمہ جیل روڈ پر مرکزی سیکرٹریٹ میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔