لاہور : ( دنیا نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی لندن سے پاکستان واپسی کا پروگرام طے پا گیا، ن لیگ کی سینئر نائب صدر 29 جنوری کو پاکستان واپس آئیں گی۔
ن لیگی ذرائع کے مطابق مریم نواز غیرملکی ایئرلائن سے 28 جنوری کوہیتھرو ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گی اور29 جنوری بروز اتوار شام 4 بجے لاہور پہنچیں گی جبکہ انکے ہمراہ فیملی کے چند افراد بھی لاہور پہنچیں گے۔
مریم نواز لندن میں 4 ماہ تک قیام کے بعد وطن واپس پہنچ رہی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مقرر ہونے کے بعد وطن واپسی پر وہ سیاسی طور پر متحرک نظر آئیں گی۔