اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا ہے۔
نوٹیفیکیشن پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے دستخطوں سے جاری ہوا
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 3, 2023
شہباز شریف نے @MaryamNSharif مریم نواز شریف کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بھی مقرر کر دیاپارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری مریم نواز شریف کو سونپ دی گئی مریم نواز شریف تمام سطحوں پر پارٹی کو ری-آرگنائز کریں گی pic.twitter.com/BfKv1TIeGg
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ مریم نواز شریف کو پارٹی کا "چیف آرگنائزر" بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری مریم نواز شریف کو سونپ دی گئی جبکہ ن لیگ کی سینئر نائب صدر تمام سطحوں پر پارٹی کو "ری آرگنائز" کریں گی۔