لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ کے دوران سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ن لیگ کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری کردہ ویڈیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کی وجہ سے جو لوگوں کے راستے رکے ہوئے ہیں اور انہیں تکالیف کا سامنا ہے یہ بہت بری بات ہے۔
لانگ مارچ کی وجہ سے جو لوگوں کے راستے رُکے ہوئے ہیں انہیں تکلیفوں کا سامنا ہے یہ بہت بری بات ہے@MaryamNSharif pic.twitter.com/O8eLur9WwK
— PML(N) (@pmln_org) November 11, 2022