لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو ملک کے تمام طبقات چاہے وہ امیر ہوں یا غریب سب کی حمایت حاصل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کا متوسط طبقہ، درمیانہ اور امیر طبقہ سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو کے خلاف تھا، ان کی بنیادی حمایت غریب ترین طبقے میں تھی لیکن عمران خان کا یہ معاملہ نہیں ہے۔ عمران خان کو غریب سے لے کر امیر طبقے تک کے لوگوں کی حمایت حاصل ہے، صرف امیر مافیا ضرور تحریک انصاف کے خلاف ہے۔
یہاں ایک Exception ہے پاکستان کی مڈل کلاس بھٹو کے خلاف تھی اور اپر مڈل اور امیر کلاس تو سخت خلاف تھی ان کی بنیادی حمائیت غریب ترین طبقے میں تھی عمران خان کے ساتھ غریب سے اپر کلاس لوگوں کی حمائیت ہے امیر مافیا ضرور تحریک انصاف کے خلاف ہے https://t.co/REnl8uASRH
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 11, 2022