اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ مریم نواز شریف جنوری کے تیسرے ہفتے میں وطن واپس آئیں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے مریم نواز کی واپسی کا وقت بتاتے ہوئے کہا کہ مریم نواز سرجری کے لئے لندن سے جنیوا روانہ ہوگئی ہیں، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف بھی مریم نواز کے ساتھ ہیں، مریم نواز جنوری کے تیسرے ہفتے میں وطن واپس پہنچ کر پارٹی کی چیف آرگنائزر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
PMLN Senior Vice President @MaryamNSharif has departed for Geneva today from London for her surgery. Quaid PMLN @NawazSharifMNS is accompanying her. She will return to Pakistan in the 3rd week of January to assume her new responsibilities as Chief Organizer, Insha’Allah
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 4, 2023
یہ بھی پڑھیں: اداکاراؤں کی کردار کشی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے: مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کلائمیٹ کانفرنس کی سربراہی کے لئے 9 جنوری کو جنیوا روانہ ہوں گے، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر ترین قیادت کی ملاقات جنیوا میں متوقع ہے۔