اسلام آباد (دنیا نیوز) قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 627 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 627 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 21 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
COVID-19 Statistics 20 January 2023
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) January 20, 2023
Total Tests in Last 24 Hours: 3,627
Positive Cases: 21
Positivity %: 0.58%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 09
اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.58 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 09 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔