اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی درخواست پر غور کیا گیا، اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں سے متعلق کوئی فیصلہ نہ کیا جا سکا۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اجلاس میں عام انتخابات سے متعلق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کو خطوط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں خطوط میں عام انتخابات کے لئے ایک تاریخ دینے کا کہا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن دونوں اسمبلیوں کے عام انتخابات کیلئے تیار ہے، انتخابات کیلئے آر اوز اور ڈی آر اوز کی لسٹیں بھی مانگ لی گئی ہیں، جبکہ چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔