اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سی ڈی اے کو مستعفی پی ٹی آئی ارکان سے لاجزخالی کرانے کے لیے خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ارکان سے لاجزخالی کرانے کے لیے متحرک ہوگیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سی ڈی اے کو خط لکھ دیا ہے جس میں مستعفی پی ٹی آئی ارکان سے لاجز خالی کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کو رہائش گاہیں خالی کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیدی گئی ہے اور پارلیمنٹ لاجز میں مستعفی ارکان کو بقایا جات کی فوری ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔