لندن: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کا وطن واپسی پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس دوران رانا ثنا اللہ نے مریم نواز کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چیف آرگنائزر مریم نواز کا وطن واپس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کریں گے، مریم نواز 28 جنوری بروز ہفتہ تین بج کر پانچ منٹ پر لاہور پہنچیں گی۔