لاہور: (دنیا نیوز) بھارتی جیلوں میں قید 17 پاکستانی رہائی پانے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بتایا کہ بھارت کی قید میں موجود مزید 17 پاکستانی قیدی واہگہ پہنچ گئے ہیں۔
— Pakistan High Commission India (@PakinIndia) January 27, 2023
پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق بھارتی حکومت کے مربوط تعاون سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی ممکن ہوئی، پاکستانی شہریوں کو آج واہگہ، اٹاری سرحد پر پاکستانی حکام کے سپرد کیا گیا۔
ہائی کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں۔