پوری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی، از خود نوٹس لینا ہوگا، مراد سعید

Published On 27 January,2023 11:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ پوری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، سپریم کورٹ کو از خود نوٹس لینا ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ مقبول ترین لیڈر کو راستے سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے، عمران خان کی بنی گالہ، زمان پارک کی سکیورٹی واپس لے لی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کس کو بچانے کے لیے جے آئی ٹی کو تبدیل کیا گیا، مان لو تم لوگ عمران خان سے ہار گئے ہو، عمران خان کو قتل کرنے کی پھر سازش ہو رہی ہے لیکن مارنے والے سے بچانے والے کی ذات بڑی ہے، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ زرداری کے پاس کرپشن کا بے تحاشا پیسہ ہے، سندھ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، عمران خان نےامریکا کوایبسولیوٹلی ناٹ کہا، تم ریڈ لائن لگانے والے کون ہوتے ہو۔