کوہاٹ : تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوب گئی ، 11 بچے جاں بحق

Published On 29 January,2023 10:37 am

کوہاٹ : (دنیا نیوز) صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں واقع تاندہ ڈیم میں سیر کے لیے آنے والے مدرسے کے طلبا کی کشتی الٹنے سے 11 بچے جاں بحق جبکہ 8زخمی ہوئے ہیں ۔

 ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کے مطابق  کشتی میں مدرسہ کے 30 طلباء سوار تھے جن میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔

 ریسکیو حکام کے مطابق تاندہ ڈیم سے اب تک 15 بچوں کو نکال لیا گیا ہے ، حادثے میں اب تک 11 بچے جاں بحق  ہوگئے جبکہ  ہسپتال میں زیرعلاج 8 بچوں میں سے تین ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔ 

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار 17 بچوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کا کہنا ہے کہ غوطہ خور کی ٹیم کو پشاور سے طلب کرلیا گیا ہے۔

پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
 

 

Advertisement