آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

Published On 30 January,2023 12:40 pm

اسلام آباد : (دنیا نیوز) ذرائع وزارت خزانہ کےمطابق آئی ایم ایف کا وفد مذاکرات کیلئے آج پاکستان پہنچ جائے گا ۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف وفد  کے ساتھ  نویں اقتصادی جائزے پر 31 جنوری سے 9 فروری تک مذاکرات کیے جائیں گے ۔

نویں اقتصادی جائزے میں آئی ایم ایف اہداف کا جائزہ لیا جائے گا ، پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان مذاکرات دس دن جاری رہیں گے ، مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں ایک ارب ڈالر کی قسط ملے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد ایف بی آر، نیپرا، وزارت خزانہ اور اوگرا حکام سے ملاقاتیں کرے گا، وفد توانائی شعبے میں گردشی قرضے کی صورتحال کا جائزہ لے گا ، مشن معاشی پالیسیوں میں استحکام کیلئے روڈ میپ کا جائزہ لے گا ۔

آئی ایم ایف کا وفد مالی پوزیشن کو مستحکم کرنے کیلئے بھی اقدامات کا جائزہ لے گا جبکہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا ۔
 

Advertisement