اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلومبرگ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پیکج پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے کافی ہوگا، جون تک آئی ایم ایف کے پیکج سے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل جائے گا۔
امریکی اخبار بلومبرگ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف 2.6 ارب ڈالر کا باقی ماندہ پیکج دینے سے کترا رہا ہے، انکار کے خدشات بلاوجہ ہیں، پاکستان کی بگڑتی صورتحال پر سارے متعلقہ ادارے فکر مند ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف کے پیکج سے رقم ملنے پر دوست ممالک اور ورلڈ بینک سے 5 ارب ڈالر کی رقم آسکتی ہے، اپریل 2024 تک پاکستان کو بڑی ادائیگیوں کا سامنا ہوگا، سرمایہ کار اپریل 2024 میں قرضوں کی ادائیگی کے بارے میں فکر مند ہیں۔