آئی ایم ایف کا جاری پروگرام مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں: شہباز شریف

Published On 06 January,2023 08:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا کا وزیر اعظم شہباز شریف کو فون کر کے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے اپنی گفتگو میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر ہمدردی اور تشویش کا بھی اظہار کیا، وزیر اعظم نے پاکستان کو درپیش چینلجز کو سمجھنے اور ہمدری کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو جنیوا میں موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے شکریہ ادا کیا، کرسٹالینا جورجیوا نے 9 اور 10 جنوری کو آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کی وجہ سے کانفرنس میں ورچیولی شرکت کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
 

Advertisement