وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات

Published On 05 January,2023 09:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان بزنس کونسل کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی وفد نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔

ملاقات کے دوران وفد کی طرف سے حکومت کو توانائی کی بچت کے مختلف اقدامات پر تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی، پاکستان کی معاشی اور کاروباری صورت حال کی بہتری کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد کی سربراہی پاکستان بزنس کونسل کے چئیرمین محمد اورنگزیب نے کی، ملاقات کے دوران ملک میں جاری سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے معاشی سرگرمیوں کیلئے نقصان قرار دیا گیا۔
 

Advertisement