اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان نے اتحاد تنظیم المدارس کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، وفد میں 5 وفاق المدارس کے سربراہان اور عہدیدار شامل تھے۔
ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمن، ساجد میر اور دیگر علماء کرام شریک ہوئے، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مسائل سے متعلق آگاہ کیا گیا، دینی مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ بھی وزیر اعظم کے سامنے اٹھایا گیا
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران علماء کرام سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر بھی بات چیت ہوئی، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے علمائے کرام کیلئے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔