اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اس دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کیلئے مکمل طور پر محفوظ اور سازگار کاروباری ماحول فراہم کرے گا، وزیر اعظم نے چینی ہم منصب کو 9 جنوری کو جنیوا کانفرنس سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
چینی وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کو نہ صرف ایک سٹریٹجک دوست بلکہ خطے کیلئے انتہائی اہم سمجھتا ہے، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔